تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

گال ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کے لئے 342 رنز کا ہدف مل گیا

گال ٹیسٹ: سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لئے 342 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق گال ٹیسٹ کے چوتھے دن کھیل میزبان سری لنکا اپنی دوسری اننگز میں 337 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، آئی لینڈرز نے پاکستان کو جیت کے لئے 341 رنز کا ہدف دیا۔

سری لنکا کی جانب سے دنیش چندی مل نے 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، وہ ناٹ آؤٹ رہے، کوشل مینڈس نے 76، اوشادا فرنینڈو 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز کامیاب ترین بولر رہے جنہوں نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، یاسر شاہ نے 3، حسن علی اور نسیم شاہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

سری لنکا  پہلی اننگز

گال ٹیسٹ میں میزبان سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا تاہم پاکستانی فاسٹ بولرز کی نپی تلی پولنگ کے باعث وہ 222 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2،2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی پہلی اننگز

آئی لینڈرز بولرز نے ہوم گراؤنڈ کی کنڈیشن کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بیٹرز کی غلطیوں کا ازالہ کیا اور پاکستان کو 218 رنز پر ڈھیر کرتے ہوئے 4 رنز کی برتری حاصل کی۔

بابراعظم کی شاندار سینچری نے قومی ٹیم کو مکمل خفت سے بچایا۔

سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا 5، رمیش مینڈس اور مہیش تھیکشنا نے 2،2 جبکہ کسن راجیتھا ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments

- Advertisement -