9 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف میچ کے لیے گمبھیر نے بھارت کو کیا مشورہ دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی توجہ صرف پاکستان کو ہرانے پر نہیں بلکہ ورلڈکپ ٹائٹل جیتنے پر مرکوز ہونی چاہیے۔

ورلڈ کپ سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے جارض مزاج کرکٹر نے کہا کہ آخری بار انگلینڈ نے ورلڈکپ کی ٹرافی اٹھائی تھی۔ بھارت کو بھی اسی سوچ کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کرنا چاہیے کہ اسے صرف پاکستان کو شکست نہیں دینی۔

انھوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ 50 اوور کے ورلڈکپ میں اس بار ایسا نہیں ہوگا اور سوچ مختلف ہوگی، میرے خیال میں 14 اکتوبر کو ہونے والے میچ کے حوالے سے صرف بھارت اور پاکستان کو ایشو نہیں بنانا چاہیے۔

- Advertisement -

بھارت کو ایونٹ میں یہ سوچ کر کھیلنا چاہیے کہ اسے ورلڈکپ حاصل کرنا ہے کیوں کہ آپ نہیں جانتے کے آئندہ ورلڈکپ میں موجودہ اسکواڈ کے ارکان موجود ہوںگے یا نہیں۔

گوتم گمبھیر نے کہا کہ بحیثیت ایک قوم، مداح اور براڈ کاسٹر کے ہمارا فوکس صرف پاک انڈیا مقابلے کی طرف نہیں ہونا چاہیے، پاکستان کو ایک رکاوٹ کے طور پر لینا چاہیے جسے عبور کرکے ہمیں ورلڈکپ جیتنا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں منعقد ہونے والے آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کا سب سے بڑا میچ جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے 14 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں