اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

آن لائن بائیک سروس کا رائیڈر بن کر شہریوں کو لوٹنے والا 4 رکنی گروہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں آن لائن بائیک سروس کا رائیڈر بن کر شہریوں کو لوٹنے والا 4 رکنی گروہ گرفتار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو نے نیو کراچی یو پی موڑ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے آن لائن بائیک سروس کا رائیڈر بن کر شہریوں کو لوٹنے والا 4 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان میں وقاص، کامران، عمران اور محمد رحمان شامل ہیں، ملزمان سے 4 پستول، 2 موٹر سائیکلیں اور بائیک سروس کا ہیلمٹ برآمد ہوا ہے۔

ایس ایس پی ایس آئی یو جنید شیخ کے مطابق ملزمان اے ٹی ایم سے کیش لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹتے تھے، وہ آن لائن بائیک سروس رائیڈر کا روپ دھار کر آتے تھے، ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

ملزمان کے دیگر 2 ساتھی موقع سے فرار ہو گئے، ملزمان نے شاہ فیصل، ناظم آباد، کورنگی، اور دیگر علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف کیا، ملزمان پہلے بھی متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق ملزم رحمان ڈکیتیاں کرنے سے پہلے رضویہ میں منشیات فروشی کرتا تھا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ

مزید خبریں