تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کچرا دو کھانا لو، منفرد پیش کش

نئی دہلی: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ہوٹل انتظامیہ نے کچرے کے بدلے مفت کھانے کی فراہمی کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر امبیکاپور میں گاربیج کیفے کے نام سے کھولے گئے ہوٹل کے مالک نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص پلاسٹک کا کچرا لائے گا اُسے بالکل مفت کھانا فراہم کیا جائے گا۔

ہوٹل مالک کے مطابق انہوں نے یہ اعلان اس وجہ سے کیا کہ اُن کے علاقے کا شمار بھارت کے صاف ستھرے شہر میں ہوتا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے کھانے کی کوئی قیمت نہیں رکھی بلکہ یہ اعلان کیا کہ جو شخص پلاسٹک کا کچرا جمع کرائے گا اُسے گرما گرم کھانا فراہم کیا جائے گا۔

مالک کے مطابق وہ اپنے شہر کو پلاسٹک سے صاف کرنا چاہتے ہیں اس لیے یہ اعلان کیا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کیفے کس فلاحی یا سرکاری تنظیم کی جانب سے کھولا گیا۔

کیفے کے کھلنے پر مکینوں نے مسرت کا اظہار کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ جب انہیں ریسٹورنٹ کے بارے میں علم ہوا تو وہ اپنے گھر میں جمع ہونے والا کچرا لے کر یہاں پہنچے جس کے بدلے بالکل مفت کھانا ملا۔

شہریوں نے علاقے کو پلاسٹک سے پاک کرنے کے لیے ریسٹورنٹ مالک کے خیال کو سراہا اور بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا۔  ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ شہریوں کی جانب سے جمع کرایا جانے والا کچرا میونسپل کارپوریشن کے حوالے کرتے ہیں تاکہ اُسے تلف کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -