جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

گارڈن فائرنگ: پولیس نے واقعے کی ممکنہ وجہ بیان کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے گارڈن میں میں پیش آئے دلخراش واقعے پر پولیس نے اپنی تحقیقات شروع کردی ہے، پولیس حکام نے واقعے کی ممکنہ بڑی وجہ بیان کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس حکام کو شبہ ہے کہ ٹک ٹاکر مسکان کی دوستی قتل کی وجہ ہوسکتی ہے، کیونکہ رحمان نامی نوجوان مسکان کو عامر سے دوستی رکھنے پر منع کرتا تھا اور اس بات کا اظہار کئی بار رحمان نے مسکان سے کیا تھا۔

فائرنگ کے واقعے سے قبل تمام دوست ایک ساتھ کھانا کھانے کے لئے نکلے، راستے میں انہوں نے "ٹک ٹاک ” بھی بنائی، بعد ازاں انکل سریا اسپتال کے قریب ان کی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنادیا گیا۔

- Advertisement -

دوسری جانب ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق ایک سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کی ہے، مگر اس سے کچھ واضح نہیں ہورہا ہے، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور جائے وقوعہ سے تمام شواہد جمع کر لیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ سے جاں بحق تینوں نوجوانوں ریحان ،عامر اور صدام کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں ہیں جبکہ مقتولہ مسکان کے اہلخانہ سے رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  گارڈن میں کار پر فائرنگ، ٹک ٹاک اسٹار سمیت 4 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ آج علی الصبح شہر قائد کے علاقے گارڈن میں علی الصبح کار پر فائرنگ ہوئی تھی ، واقعے میں 2 ٹک ٹاک اسٹار سمیت چار افراد جاں بحق ہوئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں خاتون بھی تھیں، جن کی شناخت مسکان کے نام سے کی گئی جبکہ ریحان شاہ، عامرخان اور صدام بھی اس واقعے میں جاں بحق ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں