تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مسافروں کی شکایات، ایئرہوسٹسز کو ’فیس ماسک‘ اتارنے کا حکم

جکارتہ: انڈونیشیا کی قومی ایئرلائنز گیروڈا نے بھی اپنے عملے پر فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے رکھا تھا لیکن مسافر کی شکایات پر ایئرہوسٹز کو ماسک پہننے سے استثنیٰ مل گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر تمام ممالک میں لوگ فیس ماسک کا استعمال کررہے ہیں تاکہ وائرس سے بچا جاسکے اسی طرح انڈویشیا کی فضائی کمپنی گیروڈا نے بھی اپنے عملے کو فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیا تھا۔

گزشتہ روز ایئرہوسٹسز کو فیس ماسک پہننے سے روک دیا گیا جس کی وجہ مسافروں کی جانب سے ایئرہوسٹسز کی شکایات درج کرانا تھا۔

Garuda Airlines To Drop Face Masks After Passengers Complain They ...

رپورٹ کے مطابق گیروڈا کے صدر عرفان سیتیا پترا کا کہنا ہے کہ انہیں مسافروں کی طرف سے بڑی تعداد میں شکایات موصول ہوئیں کہ وہ فیس ماسک کی وجہ سے استقبال کے لیے کھڑی اور دوران سفر سروس مہیا کرنے والی ایئرہوسٹسز کی مسکراہٹ نہیں دیکھ پاتے۔

مسافروں کی جانب سے التجا کی گئی کہ ایئرہوسٹسز پر فیس ماسک کی پابندی ختم کی جائے جس پر فضائی کمپنی نے ایئرہوسٹسز کو ماسک اتارنے کا حکم دے دیا۔

Garuda to drop face masks after passengers complain they can’t see cabin crew’s smiles 

عرفان سیتیاپترا کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے عملے اور مسافروں کا تحفظ اور سکون سب سے اہم ہیں لہٰذا ہم ایئرہوسٹسز پر فیس ماسک کی پابندی ختم کرنے کے باوجود کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں اس مقصد کے لیے ایئرہوسٹسز کو مسافروں سے مناسب فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -