تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

ٹرمپ کے اہم اقتصادی مشیر عہدے سے مستعفی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اہم اقتصادی مشیر گیری کوہن اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ کوہن کو ٹرمپ کی اقتصادی پالیسیوں سے اختلاف تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اہم اقتصادی مشیر گیری کوہن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس سے ٹرمپ انتظامیہ کو ایک اور دھچکالگا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے سی این این کا کہنا ہے کہ گیری کوہن کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتصادی پالیسیوں سے اختلاف تھا۔

گیری کوہن نے کہا ہے کہ ان حالات میں ان کے لیے کام کرنا ممکن نہیں۔ صدر ٹرمپ کی جارحانہ اقتصادی پالیسیاں امریکا کے لیے خطرناک ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق گیری کوہن کا استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ نے لوہے اور ایلمونیم مصنوعات کی درآمدات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -