کراچی میں سوئی سدرن گیس کے نظام میں فنی خرابی کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس کی فراہمی مکمل بند ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق مختلف فیلڈز سے پریشر میں کمی سے بیشتر علاقوں میں گیس بندش اور لوپریشر کی شکایات سامنے آئی ہیں۔
نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، گڈاپ، کاٹھور، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، گلشن اقبال، ملیر، ماڈل کالونی سمیت مختلف علاقوں میں گیس معطل ہے۔
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس بندش کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی بندش کی وجہ سےعوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے سوئی سدرن کی ہٹ دھرمی حد سے زیادہ تجاوز کر چکی ہے۔
وزیرتوانائی کا کہنا تھا کہ دوپہر کے وقت گیس کی بندش کا کوئی جواز نہیں بنتا فوری طور پر گیس فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


