23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

انڈسٹری کو گیس کی فراہمی : گیس بندش نوٹیفکیشن کی معطلی کے حکم امتناع میں توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے گیس بندش کا نوٹیفکیشن معطل کرنے سے متعلق حکم امتناع میں توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں نان ایسکپورٹ انڈسٹری کو گیس کی فراہمی بند کرنے کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت گیس بندش کا نوٹیفکیشن معطل کرنے سے متعلق حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی۔

- Advertisement -

عدالت نے درخواست گزاروں کے گیس کنکشن منقطع کرنے سے روک رکھا ہے۔

آج ہونے والی سماعت میں درخواست گزار کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کرلیے، اب آئندہ سماعت پر ایس ایس جی سی اور وفاقی حکومت کے وکلاء دلائل دیں گے۔

خیال رہے کہ دو ہفتے قبل سندھ ہائی کورٹ نے صوبہ سندھ میں نان ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس کی فراہمی بند کرنے سے متعلق وفاق کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی۔

وفاق کی جانب سے عدالت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل بلال خلجی پیش ہوئے تھے جنہوں نے مؤقف دیا کہ یہ ہمارا نہیں ، ایس ایس جی سی کا مسئلہ ہے۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایس ایس جی سی نے جج کے سامنے مؤقف اپنایا کہ ہمارے پاس گیس نہیں ہے گیس فراہمی کی پہلی ترجیح گھریلو صارفین ہیں کیوں کہ گھریلو صارفین کو گیس کی عدم فراہمی سے امن و امان کی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں