تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی تعینات

اسلام آباد : لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی تعینات کردیا گیا ، عاصم سلیم باجوہ 4سال کےلیےسی پیک اتھارٹی کے چیئرمین رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی بطور چیئرمین سی پیک اتھارٹی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس کے تحت عاصم سلیم باجوہ 4سال کےلیےسی پیک اتھارٹی کےچیئرمین رہیں گے۔

ٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سمری وزیر اعظم آفس کوبھجوائی تھی اور کہا تھا کہ وزیراعظم کی منظوری پرتقرری کانوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

یاد رہے 8 اکتوبر کو صدر مملکت عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کئے تھے ، جس کے تحت وزیراعظم عمران خان سی پیک اتھارٹی کےسربراہ ہوں گے اور سی پیک اتھارٹی آرڈیننس کا اطلاق پورے پاکستان میں ہوگا۔

مزید پڑھیں : عاصم سلیم باجوہ کوچیئرمین سی پیک اتھارٹی مقرر کئے جانےکاامکان

مسودے کے مطابق وزیراعظم اتھارٹی چیئرپرسن،ایگزیکٹوڈائریکٹرز،ارکان کی تعیناتی کریں گے ، چیئر پرسن، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور ارکان کی تعیناتی چار سال کیلئے ہوگی، اتھارٹی کا چیف ایگزیکٹو 20 گریڈ کا سرکاری آفسر ہو گا۔

مسودہ میں کہا گیا سی پیک اتھارٹی کا دفتروفاقی دارالحکومت میں بنایا جائے گا اور اتھارٹی پاکستان، چین میں مختلف شعبوں میں مزید تعاون کا تعین کرے گی اور جوائنٹ کوآپریشن، جوائنٹ ورکنگ گروپ میں رابطے کا کردار ادا کرے گا۔

خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 ستمبر کو لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو جنرل عاصم سلیم باجوہ کی ریٹائرمنٹ کے پیش نظر کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کیا تھا، جنرل عاصم سلیم باجوہ کی مدت ملازمت 23 ستمبر 2019 کو ختم ہوئی۔

Comments

- Advertisement -