اشتہار

رتیش دیش مکھ اور جینیلیا ڈی سوزا کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اداکار جوڑی رتیش دیش مکھ اور جنیلیا ڈی سوزا کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جینیلیا دیش مکھ نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں مزاحیہ انداز میں شادی سے پہلے کی بات کا ذکر کررہے ہیں۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’لو ایٹ فرسٹ واش۔‘

- Advertisement -

رتیش پوچھتے ہیں ’تم نے مجھ میں ایسا کیا دیکھا تھا کہ شادی کے لیے تیار ہوگئیں۔‘ جینیلیا دلچسپ انداز میں کہتی ہیں کہ ’آپ کو بالکونی سے آپ کو ایک بار کپڑے اور برتن دھوتے دیکھا تھا۔

یہ سنتے ہی رتیش حیرت میں پڑ جاتے ہیں جبکہ اہلیہ ان کی طرف دیکھ کر مسکرانے لگ جاتی ہیں۔

رتیش اور جینلیا کی جانب سے اکثر اس طرح کی ویڈیو شیئر کی جاتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اس اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

شوبز جوڑی نے 2003 میں فلم تجھے میری قسم میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

فلم کی ریلیز کے بعد دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے اور ان کے دو بیٹے 8 سالہ راہل اور 6 سالہ ریان ہیں۔

اداکاری کی بات کی جائے تو رتیش کے کریڈٹ پر کامیاب فلمیں برداشت، مستی، دھمال، ہاؤس فل، ایک ولن، بلف ماسٹر اور نیٹ فلکس کی پلان اے پلان بی شامل ہیں۔

جینیلیا ڈی سوزا بھی مستی، جانے تو یا جانے نا، چانس پہ ڈانس، لائف پارٹنر، تیرے نال لو ہوگیا اور فورس شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں