جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

عام انتخابات، کاغذات نامزدگی کے اجرا اور جمع کرانے کا سلسلہ شروع

اشتہار

حیرت انگیز

ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے انتخابی عمل کا آغاز ہوتے ہی امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کے اجرا اور جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک بھر میں ہوانے والے عام انتخابات کے انتخابی عمل کا آغاز ہوتے ہی امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کے اجرا اور ان کی جانب سے جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ امیدوار آج سے 22 دسمبر تک شام ساڑھے 4 بجے تک کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کرا سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کیلیے 11 صفحات پر مشتمل فارم دستیاب ہیں۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے باہر گزشتہ روز کاؤنٹر بھی قائم کر دیا گیا تھا جہاں سے امیدوار کاغذات نامزدگی حاصل کر سکتے ہیں۔

- Advertisement -

امیدواروں کو نامزدگی فارم میں اقرار نامہ اور بیان حلفی ساتھ جمع کرانا ہوگا۔ بیان حلفی میں امیدوار کو خود کو انتخاب لڑنے کے لیے اہل ثابت کرنا ہو گا۔

نامزدگی فارم میں ختم نبوت پر قطعی اور غیرمشروط ایمان رکھنے کا کالم بھی شامل ہے۔ اسلامی نظریے کو برقرار رکھنے کے لیے کوشاں رہنے کا اقرار بھی حلف نامے میں شامل ہے۔

ایک امیدوار زیادہ سے زیادہ 5 کاغذات نامزدگی حاصل کر سکتا ہے۔ نامزدگی فارم میں بینک اکاؤنٹس اور اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرانا ہوں گی۔ مخصوص اور اقلیتی نشستوں کے لیے بھی فارم وصول کیے جا سکتے ہیں۔

شیڈول کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔ 24 سے 30 دسمبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے پر اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 3 جنوری 2024 ہے جبکہ 10جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا۔

الیکشن کمیشن امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری کو جاری کرے گا جب کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12 جنوری 2024 ہوگی جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو جاری کیے جائینگے اور 8 فروری کو پولنگ ہوگی۔

انتخابی عمل شروع ہونے کے ساتھ ہی ملک بھر سے امیدوارں کا بڑی تعداد میں کاغذات نامزدگی فارم حاصل کرنے کی اطلاعات ہیں۔ گزشتہ روز لاہور سے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کی لیگل ٹیم نے ان کے لیے قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے تھے۔

عام انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے متعلق ہدایت نامہ جاری

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے متعلق ہدایت نامہ بھی جاری کیا ہے جس میں کاغذات نامزدگی میں مطلوب تمام شرائط کی وضاحت کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں