تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

جیو نیوز کے رپورٹر کی سینئر صحافیوں کو دھمکیاں

جیو نیوز کے رپورٹر آصف بشیر چوہدری نے ٹوئٹ میں سینئر صحافیوں کو دھمکیاں دیتے ہوئے انہیں ڈبل ایجنٹ قرار دیا ہے۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے جیو نیوز کے رپورٹر آصف بشیر چوہدری نے ارشدشریف، سمیع ابراہیم، عمران ریاض کو ڈبل ایجنٹ قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ارشد شریف ہو، عمران ریاض ہو یا سمیع ابراہیم جیسے دوسرے سب کو یاد رکھنا چاہیئے کہ 1 بار خود کو بیچنے کے بعد آپ مرضی سے بیانیہ تبدیل نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ سب کو معاف کیا جاسکتا ہے لیکن ڈبل ایجنٹ کو نہیں، باز نہ آئیں تو ایسے ڈبل ایجنٹس کو گولیاں مار دی جاتی ہیں۔

خیال رہے کہ ارشدشریف، سمیع ابراہیم ،عمران ریاض شہباز حکومت کی کارکردگی کے ناقد ہیں۔

اے آر وائی نیوز نے ایف آئی اے، صحافتی تنظیموں سے جیو کے رپورٹر کی دھمکی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ نائب صدر پی ایف یو جے کے صدر لالہ اسد پٹھان  جیو کے رپورٹر کی ٹوئٹ کی مذمت کرتا ہوں، کسی رپورٹر کی جانب سے اس قسم کی ٹوئٹ کی امید نہیں تھی، اس قسم کی گفتگو کوئی بھی صحافی نہیں کرسکتا، کوئی صحافی اختلاف رکھتا ہے تو اس قسم کی دھمکیاں درست نہیں ہیں، سینئر صحافیوں کو انڈر ورلڈ کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -