لاہور : کرپشن میں ملوث وارڈن کی معطلی پر جیو نیوز کے رپورٹر کی غنڈہ گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا، احمد فراز نے الحمرا ہال لاہور میں چیف ٹریفک آفیسر لیاقت ملک سے نہایت ہتک آمیز سلوک کیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے شادمان سیکٹر میں جیو نیوز کے کیمرہ مین کی ٹریفک وارڈن سے کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد صحافت کی آڑ میں جیو کے رپورٹر نے آتے ہی ٹریفک وارڈن کو مغلظات بکیں اور تھپڑوں کی بارش کردی.
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، اطلاعات کے مطابق سی ٹی او لاہور نے اشفاق نامی وارڈن کو ارفع کریم لائسنسنگ سینٹر میں چار لاکھ روپے کے ساتھ پکڑا تھا،۔
سٹی ٹریفک آفیسر لاہور لیاقت ملک کے مطابق رپورٹر احمد فراز کرپٹ وارڈن کو بحال کرنے کی سفارش کررہا تھا جو لاکھوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے، انکار کرنے پر رپورٹر نے کیمرہ مین کے ہمراہ مجھ سے بھی بدتمیزی کی۔