امریکی ریاست جارجیا کے اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 9 شدید زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسکول ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد اسکول میں بھگدڑ مچنے سے بھی متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ جارجیا کے اسکول میں ہلاک ہونے والوں میں 2 طالب علم اور 2 ٹیچر شامل ہیں، فائرنگ کرنے والا 14 سال کا طالب علم کولٹ گرے ہے اور اسے زندہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملاہیرس کا واقعہ سے متعلق کہنا ہے کہ گن کلچر کوہمیشہ کیلئے ختم کرنا ہوگا، وقت آگیا ہے کہ امریکا سے گن وائلنس کے ناسور کا خاتمہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ امریکی گن وائلنس کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں۔
روہنگیا سے مزید ہزاروں مسلمان جان بچا کر بنگلہ دیش پہنچ گئے
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق کانگریس گن کنٹرول کیلئے مؤثر قانون سازی کرے، شہریوں کیلئے آٹومیٹک اسلحے کی خریداری پر پابندی لگائی جائے، اسلحہ رکھنے والوں کے پس منظر کی جانچ کا طریقہ کار سخت کیا جائے۔