جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

نائجیر: جرمن امدادی کارکن افریقہ میں اغوا

اشتہار

حیرت انگیز

افریقی ملک نائجر میں مہاجرین کی امداد کے لیے سرگرم  جرمنی کی غیر سرکاری تنظیم کے قافلے پر مسلح  افراد نے حملہ کرکے جرمن شہری کو اغواء کر لیا، اغوا کاروں نے ان کی گاڑی بھی نذر آتش کردی۔

تفصیلات کے مطابق مغربی افریقی ملک نائجر میں جرمنی سے تعلق رکھنے والا امدادی کارکن اور نائجرین شخص کوبدھ کے روز مالی کی سرحد کے قریب سفر کے دوران موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اغواء کرلیا تھا۔

مقامی حکام کے مطابق جرمن شخص قافلے کی صورت میں امدادی سرگرمیاں انجام دینے کے بعد لوٹ رہے تھے کہ مسلح افراد نے قافلے پر حملہ کرکے انہیں اغواء لیااور گاڑی کو  نذر آتش کردیا۔

- Advertisement -

مقامی حکام کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں نے جرمن شہری کو اغواء کرکے چار مقامی افریقی شہریوں آزاد کردیا ہے، البتہ اغواء کاروں کی طرف سے تاحال کسی قسم کی کوئی مطالبہ سامنے نہیں آیا۔

نائجر حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اس حادثے کے پیچھے کون ہے، البتہ اسلامی مسلح گروہ مذکورہ علاقے میں متعدد شدت پسندانہ کارروائیاں انجام دیتے رہے ہیں اور اس واقعے میں بھی انہی کے ملوث ہونے کا اندیشہ ہے۔

متاثرہ شخص جرمنی کی غیر سرکاری امدادی تنظیم کے تحت افریقی ممالک میں کام کررہا تھا، تاہم ابھی تک جرمن حکومت کی جانب سے شہری کے اغواء پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 17 کروڑ افراد افریقہ میں خوارک کی قلت کا شکار ہیں، امدادی ٹیمیں نائجیر، نائیجیریا اور مالی کے مہاجرین کے لیے خوراک کی قلت کو ختم کرنے کے لیے کام رہی ہیں۔

افریقی افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مزکورہ علاقہ نائجیر کا انتہائی خطرناک حصّہ ہے، جہاں مسلح گروہ آئے روز افواج کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں اسی علاقے میں دولت اسلامیہ افریقہ کے شدت پسندوں نے چار امریکی فوجیوں کو اغواء کے بعد قتل کردیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں