تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاکستان جرمنی کےساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان جرمنی کےساتھ اپنےتعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےجرمن سفیر نے الوداعی ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی صورتحال،باہمی دلچسپی اور تعاون پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان جرمنی کےساتھ اپنے تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے اور جرمن سفیر کی کوششوں سےباہمی تعلقات مزیدمستحکم ہوئے، آرمی چیف نےدفاعی،سیکیورٹی تعاون کےفروغ کیلئےجرمن سفیرکی خدمات کوسراہا۔

یہ بھی پڑھیں: ‘آرمی چیف کو’کنگ عبدالعزیز‘ ایوارڈ ملنا قوم کے لیے باعث فخر ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق جرمن سفیر نے خطےمیں امن واستحکام کےلئےپاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ بائیس جون کو  اطالوی مسلح افواج کے سربراہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سیکورٹی، دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔

اطالوی چیف آف دی ڈیفنس اسٹاف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا ہے، جبکہ علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

Comments

- Advertisement -