تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جرمنی کے پارک میں موجود خنزیر ‘پیوٹن’ کا نام کیوں تبدیل کیا گیا ؟

باویریا: جرمنی کے جنوبی شہر باویریا کے وائلڈ پارک میں موجود جنگلی خنزیر ‘پیوٹن‘ کا نام تبدیل کردیا گیا ہے۔

جنوبی جرمنی کے میہل مائزل وائلڈ لائف پارک کی انتظامیہ نے ‘پیوٹن‘ نامی خنزیر کا نام تبدیل کردیا ہے اور اس کو ‘ایبرہوفر‘ کا نیا نام دے دیا ہے۔

نام کی تبدیلی کے حوالے سے پارک انتظامیہ کی جانب سے ایک تقریب بھی منعقد کی گئی، جس میں اس جانور کو نئے نام کے ساتھ ساتھ کھانے کے لیے اس کے پسندیدہ بسکٹ اور کیک بھی دیے گئے۔

اس جانور کو پیوٹن کا نام تین سال قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی نسبت سے دیا گیا تھا تاہم پارک انتظامیہ یوکرین پر روس کے حملہ کے بعد ‘پیوٹن‘ کا نام تبدیل کرنے پر غور کر رہی تھی اور نئے نام کے لیے عام شہریوں سے آن لائن ووٹنگ کے ذریعے رائے بھی لی گئی تھی۔

شہریوں کی جانب سے رائے دی گئی کہ خنزیر کا نام بدل کر یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے نام پر ‘زیلنسکی‘ یا یوکرین ہی سے تعلق رکھنے والے دو سابقہ عالمی چیمپئن باکسروں اور موجودہ سیاست دانوں ‘کلِچکو برادران‘ کی نسبت سے ‘کلِچکو‘ رکھ دیا جائےتاہم پارک انتظامیہ نے اس جانور کو ‘ایبرہوفر‘ کا غیر سیاسی نام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں خنزیر کی آنکھ کی انسانوں میں پیوند کاری

میہل مائزل وائلڈ لائف پارک کے منتظم ایکارڈ مِکِش کے مطابق انہوں نے تین سال پہلے اس خنزیر کا نام ‘پیوٹن‘ رکھا تھا، انہوں نے بتایا کہ یہ خالص روسی نسل کا ایک جنگلی خنزیر ہے اور یہ عام طور پر جرمنی میں پائے جانے والے جنگلی خنزیروں سے تین گنا تک بڑے ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ مذکورہ جنگلی خنزیر ‘پیوٹن‘ کو ‘ایبرہوفر‘ کا جو نیا نام دیا گیا ہے وہ ایک مشہور جرمن بک سیریز میں ایک فرضی پولیس اہلکار کا نام سے منسوب ہے۔

Comments

- Advertisement -