ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

موبائل فون کا استعمال ترک کریں اور لاکھوں روپے کا انعام پائیں

اشتہار

حیرت انگیز

آئس لینڈ کی کمپنی نے موبائل فون کا استعمال ترک کرنے پر لاکھوں روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈیری کمپنی نے ڈیجیٹل ڈیٹوکس پروگرام کے انعقاد کا اعلان کیا جس کے تحت جو شخص پورے ایک ماہ موبائل فون استعمال نہیں کرے گا اسے 10 ہزار ڈالرز انعام دیا جائے گا۔

اس کمپنی کے مطابق پروگرام میں شرکت کے خواہشمند اپنی درخواست آن لائن دیں گے جبکہ ان میں سے 10 امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا جو موبائل کا استعمال ترک کر کے ایک ماہ تک اس کے بغیر رہیں گے۔

- Advertisement -

کمپنی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ "ہم کم خلفشار کے ساتھ سادہ زندگی گزارنے کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔ آج ہماری زندگی میں سب سے بڑا خلفشار ہمارا فون ہے۔ درحقیقت، اوسط فرد ہر روز اپنے فون پر 5.4 گھنٹے گزارتا ہے۔”

ویب سائٹ کے مطابق پروگرام کے لیے درخواستیں 31 جنوری تک کھلی ہیں۔ اگر آپ اپنی ڈیجیٹل زندگی سے وقفہ لینے اور ممکنہ طور پر کافی انعام جیتنے کے لیے تیار ہیں تو اپنی درخواست جمع کرانے کے لیے  کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں