تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سڑک سے ملنے والا آوارہ کتا پولیس اسکواڈ‌ میں‌ شامل

لندن: برطانیہ کے شہر برسٹل سے ملنے والے آوارہ کتے کو پولیس میں سراغ رسانی کے لیے بھرتی کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شہر برسٹل سے دو ماہ قبل ملنے والے کتے کے بچے کی ریسکیو سینٹر نے نہ صرف بہترین دیکھ بھال کی بلکہ اُس کی ایسی تربیت بھی کی کہ پولیس نے اُسے سراغ رساں کتے کے طور پر اپنے ساتھ رکھ لیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کھولے گئے سینٹر نے کتے کا نام راوین رکھا، اسے ایک شہری کی شکایت پر برسٹل کے علاقے کینین سے ریسکیو کیا گیا تھا۔

ریسکیو سینٹر کے آفیسر کا کہنا تھا کہ جب وہ راوین کو لے کر آئے تو دو روز بعد اُس کی طبیعت سنبھل گئی تھی جس کے بعد اُس نے نہ ٹینس کی بال سے کھیلنا شروع کیا اور پھر دیگر سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینے لگا۔

سینٹر کے اسٹاف نے کتے کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے اُسے اوون پولیس اسٹیشن بھیجا جہاں اُسے سراغ رساں کتوں کے ساتھ رکھا گیا تو اُس کے اندر چھپی صلاحیتیں کھل کر سامنے آئیں۔

پولیس نے رواین کو 23 جنوری کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا اور اُس کی باقاعدگی تربیت کی، دس روز کے اندر کتے نے مطلوبہ نتائج بھی دیے جس کے بعد اُسے نفری کے ساتھ چوکی پر تعینات کیا گیا۔

راوین نے منشیات ، نقدی اور آگ لگنے سمیت دیگر وارداتوں کو حل کرنے میں مکمل مہارت حاصل کرلی۔  پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ راوین کو جلد ہی ایک اسکول میں داخل کرا کے مزید مہارت دی جائے گی جس کے بعد اُسے رواں سال کے آخر تک کسٹم یا سرحدی چیک پوسٹ پر تعینات کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -