جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

جو بہترین ٹیم تھی اسی نے ورلڈکپ جیتا! گھمبیر نے کیف کا دماغ ٹھکانے لگادیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق جارح مزاج بھارتی اوپنر گھمبیر اپنے ہم وطن محمد کیف کو تسلی بخش جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عجیب باتیں نہ کریں جو ٹیم بہترین تھی وہی ورلڈکپ کی فاتح رہی۔

سابق بیٹر محمد کیف نے ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں دردناک شکست کے بعد کہا تھا کہ میں آسٹریلیا کو چیمپئن نہیں مانتا بھارتی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی وہی چیمپئنز ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے گوتم گھمبیر نے انھیں اس بات کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ سب سے بہترین ٹیم نے ورلڈکپ نہیں جیتا، یہ بات بالکل درست نہیں ہے۔ اس طرح کے عیجب و غریب بیانات دل آزاری کا باعث بنتے ہیں۔

- Advertisement -

سچ یہی ہے کہ جو سب سے بہترین ٹیم تھی اسی نے ورلڈکپ جیتا ہے۔ انڈیا کی تیم 10 میچز جیتی، بہت اچھی فارم میں تھی اس لیے فیوریٹ تھی۔ تایم پہلے دو میچز ہارنے کے بعد آسٹریلیا نے بھی لگاتار آٹھ مقابلے جیتے ہیں اور ورلڈکپ وہی سائیڈ جیتتی ہے جو بہترین ٹیم ہوتی ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ اب آپ اس طرح کی باتیں بیان کرنے لگ جائیں کہ انڈیا نے 10 میچ جیتے اور ایک میچ خراب کھیلا تو باہر ہوگئے۔ تاہم حقیقت یہی ہے کہ سیمی فائنل اور فائنل دنوں ہی ناک آؤٹ میچ تھا، چاہے آپ چوتھے نمبر پر ختم کریں یا پہلے نمبر پر ختم کریں وہ اہم نہیں ہے۔

گوتم نے کہا کہ فائنل اور سیمی فائنل کا دباؤ ہوتا ہے۔ آٹھ لیگ میچز میں سے چھ جیتنا آسان ہے اور دو میں سے دو میچز جیتنا مشکل ہے جب آپ کو پتا ہو کہ ایک بھی غلطی کریں گے تو باہر ہوجائیں گے تو یہ مشکل ہے، یہ سمھجھنا ضروری ہے۔

گھمبیر نے مشوہ دیا کہ آپ اس بات کو تسلیم کریں کہ جو بہترین ٹیم تھی اس نے ورلڈکپ جیتا ہے۔ بھارت نے بہتر کھیل پیش نہیں کیا کیوں کہ جتنا آپ یہ بولتے رہیں گے اتنا ہی آپ حقیقت سے دور جاتے رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں