تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سبحان اعوان اور وشما فاطمہ نے شادی کی دلچسپ کہانی سنادی

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکار سبحان اعوان اور وشما فافطمہ نے شادی کی دلچسپ کہانی بیان کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ’فاہا‘ کا منفی کردار نبھانے والی اداکارہ وشما فاطمہ اور سبحان اعوان نے گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

میزبان ندا یاسر نے پوچھا کہ ’یہ محبت کا دیا کس نے جلنے دیا کوئی رکاوٹ نہیں بنا۔‘

سبحان اعوان نے بتایا کہ ’ہم دو سال سے دوست تھے ہم ایک دوسرے کو سمجھتے تھے لیکن کبھی شادی کا سوچا نہیں تھا ہم بطور دوست بہت خوش تھے۔‘

انہوں نے کہا کہ دوستوں کی محفل میں ہم دونوں کی ملاقات ہوتی تھی تو لوگ کہتے تھے کہ تمہاری جوڑی بہت اچھی ہے شادی کرلو۔‘

سبحان اعوان کا بتانا ہے کہ ’ایک دفعہ وشما کی میری امی سے ملاقات ہوئی انہیں وشما سے متعلق بتایا جب یہ چلی گئیں تو امی نے کہا کہ ’بیٹا میں چاہتی ہوں کہ تم شادی کرلو کوئی میرے ساتھ بھی ہوگی۔‘

وشما نے بتایا کہ ’میری آنٹی سے ملاقات ہوتی تھی تو ان سے کہتی تھی کہ سبحان کے لیے یہ لڑکی اچھی رہے گی وہ کہتی تھیں کہ نہیں مجھے یہ سمجھ میں نہیں آرہی۔‘

اداکارہ نے اپنی والدہ سے متعلق بتایا کہ ’وہ سبحان کو دیکھ کر کہتی تھیں کہ یہ لڑکا بھی اچھا ہے لیکن تب میں انہیں کہتی تھی کہ ان کی گرل فرینڈ ہے اس کی طرف نہ دیکھیں۔‘

وشما فاطمہ کا کہنا تھا کہ ’جب ہم نے شادی کا فیصلہ کرلیا تو میں نے والدہ کو بتایا کہ سبحان کی کوئی گرل فرینڈ نہیں ہے۔‘

واضح ہے کہ وشما فاطمہ ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں جبکہ سبحان اعوان کا بھی مقبول ڈرامہ سیریل نجی ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے۔

وشما فاطمہ اور سبحان اعوان رواں سال جنوری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

Comments

- Advertisement -