تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

گھی، بالوں کو سیاہ، گھنا اور چمک دار بنانے کا جادوئی ٹوٹکا

گھنے، سیاہ اور چمک دار بال کسی کی شخصیت کو نکھارنے میں بہت زیادہ اہم کردار ادا کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہر شخص  بالخصوص خواتین گھنے، لمبے، سیاہ اور خشکی سے پاک بال چاہتی ہیں۔

بالوں کے حوالے سے ایک چیز جو سب پر پریشان کرتی ہے وہ ان کا گرنا ہے، ویسے تو یہ قدرتی عمل ہے مگر بہت زیادہ مقدار میں ان کا سر سے اترنا بیماری کا سبب بھی ہوتا ہے۔

بال گرنے کی وجوہات ایک موروثی خواص اور کسی ہارمونی تبدیلی، کسی اور بیماری کا شکار ہونے اور اس کے طِبّی علاج کے کسی ذیلی اثر پر بھی مشتمل ہو سکتی ہیں گو بال گرنے کی شکایت ہر کسی میں پیدا ہوسکتی ہے لیکن عام طور پر مرد اس کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔

سردیوں میں موسم خشک ہونے کی وجہ سے بال گرنے کی شکایت مرد اور خواتین دونوں کو ہوتی ہے، موسم سرما میں بالوں کے لیے اکثر لوگ پریشان رہتے ہیں اور وہ اس حوالے سے مختلف ٹوٹکے بھی استعمال کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سرد موسم میں گرتے بالوں کا مؤثر علاج

یہ بھی پڑھیں: موسم سرما میں بالوں کی حفاظت کیسے کی جائے؟

اس سے پہلے آپ نے بالوں کو صحت مند، گھنا اور لمبا بنانے کے حوالے سے بہت ٹوٹکے سنیں ہوں گے مگر آج ہم آپ کو ایک ایسی چیز کا بتا رہے ہیں جو بال گرنے، خشکی، سکری سمیت دیگر بیماریوں یا مسائل کے لیے حیران کن یا جادوئی ثابت ہوئی ہے۔

یہ کوئی اور چیز نہیں بلکہ بیشتر باورچی خانوں میں موجود ’گھی‘ ہے، جسے مختلف پکوانوں جیسے پراٹھوں وغیرہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

ہندوستان ٹائمز پر شائع ہونے والے مضمون کے مطابق  گھی میں وٹامن ڈی اور اے وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، جو بالوں کو گرنے سے روکنے میں بہت زیادہ مدد فراہم کرتے ہیں۔

سر کی کھجلی اور خشکی کے لیے مفید

گھی سے اگر بالوں میں مالش کی جائے تو اس سے خشکی، رنگت کی کمی، کھجلی اور مردہ بال چمک دار ہوجاتے ہیں جبکہ اسے خشکی ختم کرنے کا آزمودہ ٹوٹکا بھی قرار دیا جاتا ہے۔

یہ کنڈشنر کی طرح کام کرتا ہے

گھی بالوں میں لگائے جانے والے بہتر کنڈشنر سے بہت زیادہ اچھا ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو دو کھانے کے چمچ گھی میں اتنی ہی مقدار میں اولیو آئل شامل کر کے اس سے سر کی مالش کرنا ہے، جس سے وٹامن ای کی کمی دور ہوگی اور بال سیدھے، نرم ہوجائیں گے۔

بالوں کی نشوونما کے لیے مفید

بالوں کو لمبا کرنے کے لیے اومیگا تھری، اومیگا نائن کی ضرورت ہوتی ہے، جو گھی میں پہلے سے ہی موجود ہے۔ اس کو اگر آپ سر پر لگائیں گے تو بالوں کی نشوونما بہت تیزی سے ہوگی۔

بالوں کی چمک اور ٹیکچر بڑھتا ہے

گھی چونکہ آئلی ہوتا ہے، جو بالوں کی چمک کو بڑھاتا اور ان کی سیاہ رنگت کو بھی بحال کرتا ہے۔


نوٹ: سر یا جلدی امراض میں مبتلا افراد اپنے طبیب سے مشورے کے بعد اس کا استعمال کریں۔

Comments

- Advertisement -