منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

جیبلی (Ghibli) اسٹائل میمز ٹرینڈ کیوں کررہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر جیبلی اسٹائل میمز ٹرینڈ کررہی ہے اور اس میں اداکار بھی شامل ہوگئے ہیں اور اپنی یادگار تصاویر کو اس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے بنا رہے ہیں۔

جیبلی جاپان کا معروف اینیمیشن اسٹوڈیو ہے جس کے تیار کردہ اینیمیشن میں کرداروں کو ایک خاص طرز اور انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔

جیبلی کے شائقین اس وقت حیران رہ گئے جب سوشل میڈیا اس کے آئیکونک اینیمیشن اسٹائل سے متاثر اے آئی کے ذریعے تیار کردہ میمز سے بھر گیا۔

یہ رجحان اوپن اے آئی کی جانب سے جی پی ٹی، فور او کی تازہ ترین امیج جنریشن اپ ڈیٹ میں امیج جنریٹر کو مربوط کرنے کے بعد آیا ہے، جس میں چیٹ بوٹ کو آزادانہ طور پر تصاویر بنانے کے قابل بنایا گیا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی کے اس ٹول کی مدد سے، سوشل میڈیا صارفین نے جیبلی اسٹائل میں اے آئی سے تیار کردہ تصاویر اور میمز بنائیں جو ایکس اورانسٹاگرام پر وائرل ہوئی، جس سے وائرل ٹرینڈ کو ہوا ملی۔

یہ سلسلہ اس قدر بڑھا کے اوپن اے ائی کو یہ فیچر ان صارفین کے لیے بند کرنا پڑا جو مفت میں چیٹ جی پی ٹی کی سروسز استعمال کرتے ہیں۔

کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ان کے جی پی یو ایس ان اسکیچز کی وجہ سے پگھل رہے ہیں جو پچھلے 48 گھنٹوں میں لاکھوں لوگوں نے بنائے ہیں۔

جس نے اوپن اے آئی کو اس فیچر کے استعمال کو پریمیم ورژن تک محدود کرنے پر مجبور کردیا۔

اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سیم آلٹ مین نے تصدیق کی ہے کہ اس آرٹ اسٹائل کا مفت استعمال جلد ہی کسی بھی وقت دستیاب نہیں ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں