تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بالی ووڈ اداکارہ الایا ایف کے گھر پر ‘بھوتوں کا بسیرا’

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ کے اپارٹمنٹ میں بھوتوں نے بسیرا کرلیا، اداکارہ الایا ایف کے انٹرویو نے مداحوں کے ہوش اڑا دئیے۔

بال ووڈ اداکارہ الایا ایف فرنیچر والا نے اپنے اپارٹمنٹ میں پُراسرار شے سے متعلق انکشاف ایک انٹرویو کے دوران کیا، انہوں نے بتایا کہ ان کا سامنا بھوت سے ہوچکا ہے، بھوت سے آمنا سامنا ہونے کے بعد اپنے گھر جانے میں بھی ڈر لگتا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ گھر میں زور زور سے چلانے کی آوازیں سنائی دیتی تھی اور شاور سے خود بخود پانی بہنے لگتا حتیٰ کہ تعلیم کے دوران نیویارک کے جس اپارٹمنٹ میں رہ رہی تھی وہاں آدھی رات کو کسی چلنے کی آوازیں آتی تھی اور بھی بہت کچھ خوفناک ہوتا تھا۔

الایا ایف نے بتایا کہ ایک دن جیسے کوئی بجلی کی رفتار سے میرے سامنے کچھ نکلا ہو۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ میری حالت ایسی تھی کہ میں نے خود سے کہا کہ ‘تم نے دیکھا کہ کیا تھا یا پھر میرا خواب تھا’۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ نظر نہیں آیا لیکن مجھے ایسا محسوس ہوا کہ کوئی مجھے چھو کر گیا ہو، کوئی میرے آگے سے بھاگتا ہوا نکلا ہو۔

بالی ووڈ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں بھوت سے اتنا ڈر گئی تھی کہ اپنے گھر واپس جاتے ہوئے بھی ڈر لگتا تھا۔

خیال رہے کہ اداکارہ الایا ایف نے سیف علی خان کے ساتھ بالی ووڈ فلم ‘جانو جانے من’ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -