بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

این اے 31: غلام احمد بلور کا شکست تسلیم کرنے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 31 میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار غلام احمد بلور نے حلقے میں ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد شکست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

غلام احمد بلور نے اپنے بیان میں کہا کہ ضمنی انتخابات میں شکست تسلیم نہیں کرتا، صوبائی حکومت نے انتخابات میں مداخلت کر کے نتائج تبدیل کیے۔

انہوں نے کہا کہ تمام انتخابی عملہ صوبائی حکومت کے زیرِ اثر تھا، انتخابی نتائج کے خلاف عدالت سے رجوع کے لیے مشاورت کروں گا، ضمنی انتخابات میں عمران خان کی مقبولیت میں بھی کمی آئی ہے۔

- Advertisement -

این اے 31 کے تمام 265 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئے جن کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان 59 ہزار 972 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ غلام احمد بلور 34 ہزار 724 ووٹ لے سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں