تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

اسدعمر کے بعد غلام سرورخان کا بھی متبادل وزارت لینے سے انکار

اسلام آباد : اسد عمر کے بعد غلام سرورخان نے بھی متبادل وزارت لینے سے انکار کردیا ، غلام سرورخان وزارت کی تبدیلی کےمعاملےپرناراض ہیں، انھیں ایوی ایشن کی وزارت دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے بعد غلام سرورخان نے بھی متبادل وزارت لینے سے انکار کردیا، غلام سرورخان سےوزارت پٹرولیم لیکرایوی ایشن کی وزارت دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام سرورخان نے تبدیل شدہ وزارت کاچارج لینے سے انکار کردیا، وہ وزارت کی تبدیلی کے معاملے پر ناراض ہیں۔

گزشتہ روز بھی وزیراعظم کے فیصلے سے قبل وزیرپٹرولیم غلام سرور کا کابینہ چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا اگر وزارت سے ہٹایا تو پارٹی چھوڑ دوں گا، میری کارکردگی دوسرے کئی وزرا سے بہتر ہے۔

غلام سرور کے انکار پر امورکشمیر کی وزارت دینے کا فیصلہ کیاگیا تھا۔

مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، کئی وزرا کے قلم دان تبدیل

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے غلام سرور کو وزیر پیڑولیم لے کر ایوی ایشن کی وزارت دے دی گئی تھی، وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے وزارت داخلہ کا قلمدان اعجاز شاہ کو سونپا تھا جبکہ اسد عمر کی جگہ ڈاکٹر حفیظ شیخ مشیر خزانہ بنا دیا تھا۔

فواد چوہدری سے وزیراطلاعات واپس لے کر سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت دے دی گئی جبکہ وزارت پالیمانی امور اعظم سواتی کے سپرد اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اطلاعات کی مشیر بنا دی گئیں تھیں۔

یاد رہے گذشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ میں وزرارت خزانہ چھوڑ کر توانائی کی وزارت لے لوں، میں نے وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا کہ میں کابینہ کا مزید حصہ نہیں رہوں گا۔

Comments

- Advertisement -