The news is by your side.

Advertisement

عثمان وزیر نے ڈبلیو بی اے ایشیا ویلٹر ویٹ ٹائٹل جیت لیا

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ڈبلیو بی اے ایشیا ویلٹر ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گلگت میں انٹرنیشنل پروفیشنل باکسنگ مقابلے میں قومی باکسر عثمان وزیر نے ڈبلیو بی اے ایشیا ویلٹر ویٹ ٹائٹل جیت لیاباکسر عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے باکسر کو ناک ناک آؤٹ کردیا۔

واضح رہے کہ ایشین باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر پہلی بار گلگت میں ایکشن میں دکھائی دیے اور ورلڈ باکسنگ ایسو سی ایشن ٹائٹل کےلئےفائٹ لڑی، عثمان وزیر کا مقابلہ تھائی حریف کو شکست دی، بڑے مقابلے کے لئے گلگت کی عوام میں بڑا جوش وخروش پایا گیا۔

پروفیشنل باکسنگ میلے کا دوسرا بڑا مقابلہ ٹاپ پاکستانی باکسر آصف ہزارہ کا ہوگا جو ساؤتھ ایشین ٹائٹل کیلئے رنگ میں اتریں گے، پروفیشنل باکسنگ مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے دس ممالک کے ٹاپ باکسر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں پاکستان کے باکسر عثمان وزیر نے میڈل ایسٹ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا تھا، دبئی میں ہونے والی فائٹ میں عثمان وزیر نے انڈونیشین باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا تھا۔

 

Comments

یہ بھی پڑھیں