ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

لڑکی نے بلی سمجھ کر ’خطرناک‘ جانور پال لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لڑکی نے بلی سمجھ کر جنوبی ایشیا میں پایا جانے والا نایاب نسل کا خطرناک جانور پال کر دنیا کو حیران کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وکٹوریا نامی لڑکی کچھ عرصے قبل اپنی ماں سے بچھڑ جانے والے بلیک پینتھر (سیاہ چیتا) کو بلی سمجھ کر گھر لائی تھی۔

اس نے سیاہ چیتے کو اپنے پالتو کتے کے ساتھ خوب دیکھ بھال کے ساتھ پال کر بڑا کیا، لیکن آہستہ آہستہ بلیک پینتھر کے رویے میں بلی کے برعکس غیر معمولی تبدیلی آنے لگی۔

- Advertisement -

بعدازاں وکٹوریا پر یہ راز کھل گیا کہ یہ بلی نہیں دراصل نایاب نسل کا بلیک پینتھر ہے۔

لڑکی نے خوف کے مارے چھوڑ دینے کے بجائے اس کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کیا اور آج دونوں ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے۔

حیران کُن طور پر بلیک پینتھر اور کتا بھی آپس میں بہترین دوست بن گئے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں ایک ساتھ کھاتے، پیتے، کھلیتے اور سوتے ہیں۔

وکٹوریا نے ٹک ٹاک پر @Luna_the_pantera کے نام سے اکاؤنٹ بنایا جہاں وہ روزانہ کی بنیاد پر سیاہ چیتے کی ویڈیوز شیئر کرتی ہیں۔

ویڈیوز کو نہ صرف صارفین کی جانب سے دیکھا جاتا ہے بلکہ وہ اس پر تبصرے بھی دیتے ہیں۔ حال ہی میں وکٹوریا نے بلیک پینتھر کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جسے 6 ملین دفعہ دیکھا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں