اشتہار

اسکول وین کے نیچے آکر ڈیڑھ سالہ اریبہ جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ڈیڑھ سالہ معصوم بچی اریبہ اتفاقی طور پر اسکول وین کے نیچے آکر زندگی کی بازی ہار گئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں اسکول وین کے نیچے آکر ڈیڑھ سالہ معصوم بچی اریبہ جاں بحق ہوگئی۔

افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے ملیال منڈل کے مدھوٹلہ گاوں میں منگل کی صبح اُس وقت پیش آیا جب معصوم بچی پرائیویٹ اسکول وین کے نیچے اتفاقی طور پر آگئی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق بچی کی ماں اسے اسکول وین میں بٹھانے کے لئے پہنچی تھی، اریبہ وین کے پیچھے کھڑی تھی کہ اچانک اس کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گئی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جگتیال کے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ٹیکساس میں ایک اور افسوسناک واقعے میں ایک تالاب سے ماں اور کمسن بیٹی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

اس حوالے سے رابنسن پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ماں بیٹی کی لاشیں ملنے کا واقعہ ایک کار کا حادثہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

گزشتہ روز رابنسن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کی جس میں 33 سالہ لارین بونویلین اور اس کی بیٹی4 سالہ سوانا باگلی کو تلاش کرنے میں مدد کی درخواست کی گئی تھی۔

مبینہ طور پر ان دونوں ماں بیٹی کو آخری بار 14 اپریل کو کورسیکا کے علاقے سے رابنسن کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

’باپ 5 سال تک کمسن بیٹیوں کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا‘

بعد ازاں ہل کاؤنٹی پولیس نے تصدیق کی کہ الرٹ جاری کرنے کے بعد ایک گاڑی میں ماں بیٹی مردہ پائے گئے، حکام نے بتایا کہ انہیں شبہ ہے کہ بونویلین کی گاڑی ہائی وے سے ہٹ کر حادثاتی طور پر ایک تالاب میں جا گری جس سے وہ دونوں اندر پھنس کر ہلاک ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں