اشتہار

حیدر آباد میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

صوبہ سندھ کے شہر حیدر آباد میں لڑکی سے مبینہ طور پر اجتماعی جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔

پولیس کے مطابق اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ حیدر آباد کے علاقے گھمن آباد میں پیش آیا اور اس سلسلے میں دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ عدالت سے ملزمان کا 2 روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے، متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ  بھی درج ہے۔

- Advertisement -

متعلقہ: ہسپانوی سیاح کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار

گزشتہ ماہ پنجاب کے شہر میاں چنوں کے علاقے پل گھراٹ میں ذہنی مر یضہ کو نشہ آور چیز کھلا کر ملزمان نے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تھی۔

متاثرہ خاتون کی عمر 22 سے 23 سال کے درمیان تھی۔ ایم او ٹی ایچ کیو اسپتال کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ خاتون کو نشہ آور چیز دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ذہنی مریض خاتون پر تشدد بھی کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا تھا کہ ایف آئی آر میں نامزد 4 میں سے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں