اشتہار

45 ہزار روپے کے عوض فروخت کی گئی بچی لاڑکانہ سے بازیاب

اشتہار

حیرت انگیز

پاکپتن : پولیس نے 45 ہزار روپے کے عوض فروخت کی گئی بچی کو لاڑکانہ سے بازیاب کروالیا اور بچی کو فروخت کرنیوالی دو خواتین سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن پولیس نے 45 ہزار روپے کے عوض فروخت کی گئی بچی لاڑکانہ سے بازیاب کروالی، بچی کو 2 ماہ قبل اغوا کرکے جسم فروشی کے اڈا پر فروخت کیا گیا تھا۔

پولیس نے بچی کو فروخت کرنیوالی اور مکرو دھندے میں ملوث دو خواتین سمیت سات ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولائیت نے بتایا کہ 8 ملزمان نے 10 اگست کو بارہ سالہ فاطمہ کو اغواء کرکے لاڑکانہ میں فحاشی کے اڈا پر فروخت کیا۔

- Advertisement -

طارق ولائیت کا کہنا تھا کہ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے دو ماہ بعد بچی کو بازیاب کروالیا ہے ، ملزمان کا گروہ سندھ میں لڑکیاں لے جاکر جسم فروشی کا دھندا کرواتا تھا۔

حکام نے بتایا کہ ازیاب بچی لواحقین کے حوالے کردی گئی جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے جاری ہیں۔

بازیاب ہونے والی بچی کی ماں نے کہا کہ بیوہ ہوں ، میرے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے، انصاف کیا جائے ، خاتون نے بیٹی کی صوبہ سندھ سے بازیابی پر ڈی پی او پاکپتن کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں