تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

گلین میک گرا کو ون ڈے کرکٹ کی فکر ستانے لگی

سڈنی: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر گلین میک گرا کو ون ڈے کرکٹ کی فکر ستانے لگی۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز میں شائقین کرکٹ کی کم تعداد دیکھ کر سابق فاسٹ بولر گلین میک گرا نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

سابق فاسٹ بولر نے ون ڈے فارمیٹ سے متعلق کہا کہ ’میں ون ڈے کرکٹ میں شائقین کی کم تعداد دیکھ کر مایوس ہوا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں شائقین کرکٹ انجوائے کرتے ہیں مگر شائقین کا ون ڈے کرکٹ کے ساتھ ایسا رویہ ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اس فارمیٹ کو پسند نہیں کرتے۔

MCG

واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں شائقین کرکٹ کی کم تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا تھا۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں 90 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی سیریز میں 4 ہزار شائقین نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کےفائنل میں 80 ہزار شائقین کرکٹ نے اسی میدان میں شرکت کی تھی۔ خیال رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا نے انگلش ٹیم کو کلین سویپ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -