اشتہار

بھارت میں دریا پربنا پل گرگیا‘ 50 افراد ڈوب گئے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی مغربی ریاست گوا میں پیدل چلنے والوں کا پل گرنے سے 50 افراد دریا میں ڈوب گئے‘ سانحے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کچھ لاپتہ ہیں تاہم ان میں سے اکثر کو زندہ بچا لیا گیا۔

جمعہ کو بھارتی میڈیا نے مقامی پو لیس کے حوالے سے بتایا کہ کورچورم نامی گاؤں میں دریائے سنوردم پر بنایا گیا پیدل چلنے والوں کا پل دریا میں گر گیا جس سے پل کے اوپر موجود 50 افراد دریا میں گر گئے جن میں سے دو افراد جاں بحق جبکہ 14 لاپتہ ہیں۔

مقامی پو لیس حکام کا کہنا ہے کہ دریا میں گرنے والوں میں سے اکثر کو زندہ بچا لیا گیا ہے ۔ مقامی افراد نے بتایا کہ پل کافی پرانا اور نہایت خستہ حالت میں تھا ۔

- Advertisement -

معروف بھارتی اداکارہ خوفناک کار حادثے میں ہلاک


ذرائع کا کہنا ہے کہ پل پر سے ایک نوجوان نے دریا میں کود کرخود کشی کی کوشش کی جسے بچانے کے لیے اسٹیٹ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اہلکار اسے بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن کرررہے تھے۔ ریسکیو کے عمل کو دیکھنے کے لیے عوام کی کثیر تعداد امڈ آئی تھی جو کہ سانحے کے وقت پل پر موجود تھی۔

ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ نے پولیس کی مدد سے ڈوبنے والوں کی تلاش کا کام شروع کردیا ہے‘ 14 افراد کو بچا لیا گیا تھا جبکہ 20 ازخود تیر کر کنارے آگئے تاہم کچھ کی تلاش جاری ہے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں