تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

فرحان سعید کی پوسٹ پر گوہر ممتاز کا ردعمل آگیا

گلوکار و اداکار گوہر ممتاز نے فرحان سعید کی پوسٹ پر لکھا کہ ’آپ نے یہ ویڈیو شو آف کرنے کے لیے شیئر کی لیکن آپ اب بھی سروں میں نہیں گا رہے۔

گلوکار و اداکار گوہر ممتاز نے گزشتہ دنوں پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فرحان سعید پر کافی محنت کی جب وہ گئے تو تکلیف ہوئی تھی لیکن وہ عاطف اسلم بننا چاہتے تھے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کلپ خوب وائرل ہوا لیکن فرحان سعید نے اس پر خاموشی اختیار کی اور اس وقت کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

تاہم اب گزشتہ روز فرحان سعید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جو کہ مختلف کانسرٹز کے مختصر کلپس پر مشتمل ہے۔

فرحان سعید کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں 9 مختلف شہروں میں پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ کانسرٹ کے شرکا بھی ان کے ساتھ ان کے گانے دہرا رہے ہیں۔

گلوکار نے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ میری اوسط زندگی ہے، میں آپ سب سے محبت کرتا ہوں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Farhan Saeed (@farhan_saeed)

فرحان سعید کی جانب سے پوسٹ شیئر کرنے کی دیر تھی کہ گوہر ممتاز نے ان کی پوسٹ پر ردّ عمل دیتے ہوئے مذکورہ ویڈیو کا کلپ انسٹااسٹوری میں طویل کیپشن کے ساتھ ری شیئر کیا۔

انہوں نے طویل کیپشن میں اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ ’میرے پیارے چھوٹے بھائی فرحان سعید نے یہ ویڈیو بہت خوبصورت کیپشن کے ساتھ شیئر کی ہے، لیکن میں یہ بتاتا چلوں کہ میں نے انٹرویو میں جو کہا وہ صرف میزبان کے سوال کا جواب تھا، میری کوئی بُری نیت نہیں تھی۔

انہوں نے لکھا کہ میزبان نے مجھ سے سوال کیا تھا کہ میں نے ’جل‘ بینڈ میں جس بھی ’وکلسٹ‘ (مرکزی گلوکار) کو ہائیر کیا اس نے بینڈ کیوں چھوڑ دیا؟ یہ آپ بھی جانتے ہیں کہ آپ کو عاطف اسلم کی جگہ ’عادت‘ گانے کے لیے لایا گیا تھا لیکن آپ اس وقت ’عادت‘ گانے کے لیے عدم اعتماد کا شکار اور سُروں میں بھی نہیں تھے، اس سے زیادہ کچھ نہیں‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے یہ ویڈیو (پنجاب کالج کے شرکا کا) شو آف کرنے کے لیے اپ لوڈ کی لیکن کسی کو چاہئے تھا کہ وہ آپ کو یہ باور کروتا کہ آپ اس میں بھی سُروں میں نہیں ہیں۔ لوو یو اینڈ یور فینز، وہ بھی ’آل‘۔

Comments

- Advertisement -