تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

اس وقت امریکا جانا بےوقوفی ہے، امریکی شہری کا واپس جانے سے انکار

ریاض : امریکی شہری سے سعودی عرب سے نکلنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت امریکا جانا بے وقوفی ہے کیونکہ امریکا کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی جان لیوا وبا کا دنیا بھر میں موت بانٹنے کا سلسلہ تاحال تیزی سے جاری ہے اور ابھی تک اس کی ویکسین بھی تیار نہیں کی جاسکی ہے لیکن کچھ ممالک ایسے ہیں جنہوں نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے شروع دن سے ہی بہتر اقدامات کرلیے تھے۔

سعودی عرب بھی انہی ممالک میں شامل ہے جس نے کیسز رپورٹ ہونے سے قبل ہی وائرس کی روک تھام کےلیے اقدامات شروع کردئیے تھے۔

خلیجی ریاست میں مقیم امریکی شہریوں کو واپس ان کے ملک بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن ایک امریکی شہری ایسا ہے جس نے امریکا جانے سے انکار کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر امریکی شہری کی ایک گھنٹے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ کیا آپ لوگ دیکھ رہے ہیں سعودی عرب کیا کررہا ہے؟ میں یہاں بہت اچھی جگہ پر ہوں، اس ملک کے اقدامات بہت بہترین ہیں۔

امریکا کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے اور ایسے وقت میں سعودی عرب چھوڑ کر جانا بے وقوفی ہوگی۔

امریکی شہری کا کہنا تھا کہ سعودی خبر رساں ادارے میں یہ خبر شائع ہوئی ہے امریکی سفارت خانہ اپنے شہریوں کو یہاں سے نکال کر امریکا لے جانا چاہتا ہےلیکن میں واپس نہیں جانا چاہتا۔

امریکی شہری کی ویڈیو پر سعودی شہریوں نے بھی تبصرے کیے جس میں انہوں نے امریکی شہری کے بیان پر خوشی کا اظہار کیا اور سعودی حکومت کے اقدامات کو خوب سراہا۔

Comments

- Advertisement -