20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پنجاب میں حکومت بنانے جارہے ہیں، عطا تارڑ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں اکثریت مل گئی، حکومت بنانے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ سنگل لارجسٹ پارٹی کےطورپرسامنےآئی ہے، پنجاب میں ن لیگ کو سادہ اکثریت مل گئی ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں شمولیت کاسلسلہ جاری ہے ، 6 ایم پی اے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں، جس سے پنجاب میں ن لیگ امیدواروں کی تعداد 146ہوگئی ہے، آج 150کی تعدادمکمل کرلیں گے، پنجاب حکومت بنانےکیلئےجتنےامیدوارمطلوب تھے آج پورے ہوجائیں گے۔

- Advertisement -

ن لیگی رہنما نے بتایا کہ پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کیساتھ مشاورت سےوزیراعظم کااعلان کیاجائےگا، ایم کیوایم کے لوگ جاتی امراتشریف لائےتھے تاہم وزارت عظمیٰ کے امیدوار کا اعلان مکمل مشاورت کے بعد ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ دیگرپارٹیوں سےبھی ہماری مشاورت چل رہی ہے، وفاق میں حکومت سازی کیلئےپیپلزپارٹی ،ایم کیوایم سےمشاورت جاری ہے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کی حکومت قائم ہونے جارہی ہے، نتائج آنا شروع ہوئے تو سیاسی نابالغ نے 25 فیصد نتائج پروکٹری کا اعلان شروع کردیا، جب نواز شریف نے وکٹری اسپیچ کی تو 90 فیصد نتائج آچکے تھے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جاویدلطیف،شیخ روحیل،خواجہ سعدرفیق بھی الیکشن میں ہارےہیں، ن لیگ نے اگر دھاندلی کرناہوتی توراناثنااللہ کونہ جتوالیتے، جہاں جہاں شکست ہوئی خوش دلی سے تسلیم کیا ہے۔

بیرسٹر گوہر کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ گوہر خان ایک دن فتح کا اعلان تو دوسرے دن اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کرتےہیں، ہم پنجاب اور وفاق دونوں میں سنگل لارجسٹ پارٹی بن کرابھرےہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ شفاف ،غیر جانبدار اور منصفانہ انتخابات ہوئے ہیں، سیاست چمکانے کیلئے جھوٹے کیس کئے جا رہے ہیں، کےپی میں آپ جشن منائیں ہمیں پنجاب میں جشن منانے دیں، پنجاب میں ہماری حکومت قائم ہوچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں