تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، ڈالر مزید مہنگا

کراچی: سونے کی قیمت میں 3 ہزار 200 روپے اضافہ ہوگیا جبکہ ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 3200 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے قیمت دو لاکھ 30 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2744 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 97 ہزار 274 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونے کی قدر 9 ڈالرز اضافے سے 2031 فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ڈالر مزید مہنگا

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید دو روپے مہنگا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی 288 روپے سے بڑھ کر 290 روپے میں فروخت ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

عمران خان کی گرفتاری کی خبر آتے ہی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا۔

ہنڈریڈ انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 455 پوائنٹس کی کمی پر ہوا جبکہ 100 انڈیکس 1.10 فیصد کمی سے 41373 کی سطح پر بند ہوا۔

اسٹارک مارکیٹ میں 5.8 ارب مالیت کے 20.2 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے مجموعی طور پر 350 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا، 83 کمپنیوں میں تیزی، 254 کمپنیوں میں منفی رجحان رہا۔

Comments

- Advertisement -