منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

بے تحاشا سونا پہننے کے شوقین شخص نے حیران کن وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

سونا پہننے کے جنونی ویتنامی شہری نے اپنی گاڑی اور موٹر سائیکل پر بھی سونا چڑھوا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویتنامی شہری صوبہ آن گیان سے تعلق رکھتے ہیں اور امریکا میں پائی جانے والی چھپکلیوں کی فروخت کا کام کرتے ہیں جو بطور بیش قیمتی پالتو جانور استعمال ہوتی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 39 سالہ تران ڈک لوئی پیشے کے اعتبار سے ایک تاجر اور اپنے پیسوں کی نمائش سونے کے زیورات پہن کر کرتے ہیں۔

ویتنامی شہری کا ماننا ہے کہ سونا تجارت میں خوش نصیبی کو اپنی جانب کھینچتا ہے، جس کے لیے وہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ جب بھی گھر سے نکلے تو سونے کے بہت زیادہ زیورات میں پہن کر نکلے۔

تران ڈک لوئی بہت زیادہ سونا پہننے کی وجہ سے عوام میں کافی مقبول ہے، ویتنامی شہری کا کہنا ہے کہ پہلے کم زیورات پہنتا تھا پھر تعداد بڑھا دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں