تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہوشربا اضافہ

کراچی : پاکستان میں ایک بار پھر سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، فی تولہ سونا ایک لاکھ 8300 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 27 ڈالر اضافے کے ساتھ 1804 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں 27 ڈالر اضافے کے بعد پاکستان میں فی تولہ کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوا۔

آل پاکستان جیولرز مینوفکیچرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 جبکہ دس گرام کی قیمت میں 1972 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر مستحکم

حالیہ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 83 ہزار جبکہ دس گرام کی قیمت 92 ہزار 849 روپے تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں چاندی کی فی تولہ لین دین 1065 روپے کے ساتھ ہوئی۔

آج بتاریخ 8 جولائی کے ریٹ

فی تولہ سونے کی قیمت-/ 1،830،00

دس گرام قیمت-/ 92،849

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ بازاروں کے جیولرز نے نئی قیمتوں کے ساتھ لین دین کی۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالر کمی کے بعد 1777 ڈالر فی اونس تک پہنچی تھی اُس کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -