ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے باوجود پاکستانی مارکیٹ میں معمولی کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد بھی پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی لیکن پاکستان میں آج فی تولہ سونا 300 روپے سستا ہوا ہے۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 67 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 257 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 29 ہزار 510 ہوگیا ہے۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کی کمی سے 2569 ڈالر فی اونس کا ہوگیا اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2950 روہے ہر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت (arynews.tv)

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں