جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے بڑھ کر 65ہزار 400 روپے تک پہنچ گئی۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر مہنگا ہوا جس کے بعد فی اونس قیمت 1248 ڈالر تک پہنچی، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کا اثر مقامی مارکیٹوں پر بھی دیکھا گیا۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد سونے کی قیمتیں بلند سطح پر پہنچ گئیں، آج مارکیٹ میں 500 روپے اضافے کے بعد 65ہزار 400 روپے میں فی تولہ سونا فروخت ہوا جبکہ 10 گرام کی قیمت 429 روپے بڑھ کر 56 ہزار 70 روپے تک پہنچ گئی۔

- Advertisement -

سونے کے تاجروں کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچی۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی مقامی مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے داموں کے ساتھ ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد مقامی مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 120 روپے بڑھ گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں