تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سونے کی قیمت میں کمی کے بعد اچانک اضافہ

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے بڑھ کر 96 ہزار 107 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا 8 ڈالر اضافے کے بعد 1880 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے سونے کی قیمت میں کمی ہورہی تھی، دو روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 700 روپے ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں کمی

دوسری جانب گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 13 سو 78 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 39 ہزار 888 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ایک ہفتے کے دوران انڈیکس میں 3.20فیصد کمی ہوئی، اس دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 927 پوائنٹس اور کم ترین سطح 39 ہزار 283 پوائنٹس رہی۔

گزشتہ کاروباری ہفتے (26 سے 30 اکتوبر 2020) کے دوران 1 ارب کے 87 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 65 ارب روپے سے زائد رہی۔

گزشتہ ہفتے مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی 246 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 399 ارب رہ گئی۔

Comments

- Advertisement -