تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

عالمی مارکیٹ‌ میں‌ اضافہ، پاکستان میں‌ سونے کی قیمتوں میں‌ کمی

کراچی: بلین مارکیٹ میں ہونے والی سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں سے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 10 ڈالرز اضافے  کے بعد 1763 ڈالرز تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت مجموعی طور پر 228 روپے کم ہوئی۔

آج بتاریخ 7 اکتوبر 2021 کو پاکستان بھر کے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 1 لاکھ 15 ہزار 400 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح دس گرام کی قیمت میں 128 روپے کی کمی ہوئی اور قیمت 98 ہزار 937 روپے تک پہنچ گئی۔ کراچی ، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

آج بتاریخ 7 اکتوبر 2021 کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 115,400روپے

دس گرام قیمت: -/ 99,065 روپے

ایک روز قبل مقامی صرافہ بازاروں میں میں سونے کی مجموعی قیمت میں ایک ہزار بائیس روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا تھا۔ سونے کی فی تولہ قیمت 550 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 15 ہزار 500 جبکہ دس گرام کی قیمت 472 روپے اضافے کے بعد 99 ہزار 65 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ دو روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کے بعد 1 لاکھ 15 ہزار جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 669 روپے اضافے کے بعد 98 ہزار 593 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -