اشتہار

سونے کے نرخ مزید گرگئے، بڑی کمی ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : عوام کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی، ملک میں سونے کا بھاؤ سیکڑوں روہے کم ہوگیا، گزشتہ روز بھی 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 13ڈالر کی کمی سامبے آئی ہے، پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2005 ڈالر فی اونس ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 24 قیراط کا سونا 1800 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 13 ہزار 600 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1543 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 83 ہزار 128 روپے ہے، دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر کم ہوکر 1985 ڈالر فی اونس ہے۔

علاوہ ازیں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08روپے پر مستحکم رہی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں