اشتہار

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملک میں گزشتہ دنوں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی کے بعد آج پھر ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 36 امریکی ڈالر اضافے کے بعد 1965 امریکی ڈالر ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، سکھر سمیت دیگر شہروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 23 ہزار 400کا ہو گیا ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 2315 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 91 ہزار 530 روپے ہوگیا
عالمی منڈی میں سونا 36 ڈالر اضافے کے بعد 1965 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

علاوہ ازیں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں 100 روپے اور 85.73 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے اور نئی قیمتیں بالترتیب 2650 روپے اور 2271.94 روپے ہوگئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں