اشتہار

سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : عالمی منڈی میں سونے کے بھاؤ میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے سبب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کمی سامنے آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 14 ہزار روپے ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ 10گرام سونے کا بھاؤ 172 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 83 ہزار 477 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 968 ڈالر فی اونس ہے۔

پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کر کے ایک ہزار 988 ڈالر فی اونس ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں