سنگاپور : عالمی منڈی میں سونےکی قیمت کو پر لگ گئے، جس کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 92250روپے تک جا پہنچی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونےکی قیمتوں میں اٖضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 800روپے اضافہ کے ساتھ 92250روپےہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686روپے اضافہ کے بعد 79089 روپےہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی فی اونس قیمت میں پینتیس ڈالر فی اونس کا اضافہ ریکارڈکیاگیا اور سونے کی فی اونس قیمت16 سو 2 ڈالر 95 سینٹس ہوگئی، بعد ازاں سونا 24ڈالر اضافہ کے بعد 1609.50ڈالر فی اونس کی سطح پر بند ہوا۔
گزشتہ چارزورسے عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی جارہی تھی ، معاشی ماہرین کےمطابق عالمی منڈی میں سونےکی قیمت میں اضافےکی وجہ سرمایہ کاروں کا سونےکومحفوظ سرمایہ کاری تصور کرنا ہے۔
مزید پڑھیں : پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
گزشتہ ہفتےمیں سونے کی قیمت میں پانچ فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور سونے کی قیمت 44.50 ڈالر کمی کے بعد 1586.50 ڈالر فی اونس کی سطح پر بند ہوئی تھی۔
اس سے قبل عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی ، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 96300روپے ہوگئی تھی۔