کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی جبکہ ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 8 ہزار 800 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 342 روپے کمی کے بعد 93 ہزار 621 روپے رہی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونا 8 ڈالر کمی کے بعد 1800 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔
ڈالر مزید مہنگا
انٹر بینک میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہوگیا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر 159 روپے 17 پیسے سے بڑھ کر 159.36 پیسے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 40 پیسے کمی ہوئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/wOL08fpFJ6 pic.twitter.com/UAJRm95iXx
— SBP (@StateBank_Pak) July 12, 2021