جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 550 روپے کمی ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 550 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 250 روپے ہوگئی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 471 روپے اضافے سے 97 ہزار 93 روپے ہوگئی۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا 05 ڈالر اضافےکے بعد 1866ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

متحدہ عرب امارات میں دس گرام سونے کی قیمت دو ہزار دو سوپانچ درہم ، ایک گرام سونے کی قیمت دو سو بیس درہم ستاون فلس اور ایک ملی گرام سونا بائیس فلس کا ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں